ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار اسپتال سے آج سات کورونا سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوکر ڈسچارج

کاروار اسپتال سے آج سات کورونا سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوکر ڈسچارج

Sun, 21 Jun 2020 18:18:11    S.O. News Service

کاروار: 21/جون (ایس او نیوز) کاروار انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (کمس) اسپتال سے آج  سات لوگوں کو صحت یاب ہونے اور کورونا رپورٹ نیگیٹو آنے پر ڈسچارج کیا گیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق آج جن لوگوں کو اسپتال سے رخصت کیا گیا ہے اُس میں سرسی اور یلاپور سے دو ، دو اور کمٹہ، جوئیڈا اور ڈانڈیلی سے ایک ایک لوگ ہیں۔ 

بتایا گیا ہے کہ یہ سبھی ساتوں لوگ مہاراشٹرا سے  13 جون کو واپس لوٹے تھے اور کورونا پوزیٹو کی تصدیق ہونے کےبعد تماموں کو اُسی دن  اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا تھا۔   ان میں  سرسی کی ایک 63 سالہ خاتون اور 62 سالہ مرد،  ہلیال سے12 سالہ لڑکا اور 45 سالہ مرد،  ڈانڈیلی سے نو سالہ لڑکی ،  جوئیڈا سے 24 سالہ خاتون اور کمٹہ سے 35 سالہ شخص  شامل ہیں۔

ان  لوگوں کو اسپتال سے رخصت کرنے کے موقع پر کمس کے ڈائرکٹر ڈاکٹر گجانن نائیک  سمیت دیگر اسٹاف موجود تھے جنہوں نے تمام لوگوں کو صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔


Share: